بھارتی باکسر نیراج گویت نے کھیل میں بھی جنگی جنون دکھاتے ہوئے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ٹیبل پر اسلحہ سجا کر مقابلے کا چیلنج کر ڈالا۔بھارتی باکسر نیراج گویت نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ اسلحے سے سجی ٹیبل کے ساتھ بیٹھے ہیں۔اس تصویر کے ساتھ بھارتی باکسر نے کیپشن لکھا کہ میں فٹ ہو گیا ہوں، عامر خان کو رنگ میں ہرانے کے لیے تیار ہوں۔برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامرخان نے بھارتی باکسر نیراج گویت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تم مجھے ان پستول اور گن سے بھی نہیں ہرا سکتے۔عامر خان نے کہا تمہیں مجھے ہرانے کے لیے گن سے زیادہ کچھ اور کرنے کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ بھارتی باکسر اور عامر خان کے درمیان فائٹ گزشتہ ماہ 12 جولائی کو سعودی عرب میں شیڈول تھی لیکن کار حادثے کے باعث نیراج گویت عامر خان سے فائٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“بھارتی باکسر کا کھیل میں بھی جنگی جنون، اسلحہ سجا کر عامر کو مقابلے کا چیلنج” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Amir khan is the champion if Pakistan no one can defeat him,proud of you Amir