اسلام آباد: حکومت نے بے نامی اثاثوں کی معلومات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔جیونیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے 6 رکنی بے نامی انفارمیشن کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دے دی جو جے آئی ٹی کی طرز پر بنائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی بے نامی ٹرانزیکشن ایکٹ 2017 کے تحت عمل میں لائی گئی جس میں آئی بی، آئی ایس آئی، ایف آئی اے، ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران کو شامل کیا گیا ہے جو اپنے دفاتر میں رہ کر کام کریں گے جب کہ نیشنل کوآرڈینیٹر نوشین جاوید امجد کمیٹی کی سربراہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی بے نامی اثاثوں کی معلومات اکٹھی کرکے متعلقہ حکام کو فراہم کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی بے نامی قوانین پر عملدرآمد کے عمل کو تیز کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی اور حکام کی کارکردگی کو موثر بنانے میں بھی سہولت کاری کرے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments