اسلام آباد: جنوبی اور وسط ایشیا کے لیے قائم مقام امریکی معاون سیکریٹری ایلس ویلز پاکستان پہنچ گئیں۔امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کے ساتھ امریکی وفد بھی اسلام آباد پہنچا ہے۔ایلس ویلز کی پاکستان آمد پر امریکی سفارتخانے آباد نے انہیں خوش آمدید کہا اور ان کے دورہ پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ایلس ویلز کی دفتر خارجہ حکام سے ملاقات کے بعد پاک امریکا وفود میں مذاکرات ہوں گے، اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت ہو گی۔ایلس ویلز دورہ پاکستان میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گی، اس دوران امریکی اور پاکستانی تعاون کے فروغ، مختلف ورکنگ گروپس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور امریکی وفدکو پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیاجائےگا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ امریکی وفد کے سامنے آزاد کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر ممنوعہ ہتھیاروں کے استعمال کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا جب کہ پاکستان بھارتی جارحانہ رویہ کے باوجود امن کیلئے اقدامات پر امریکی وفد کو اعتماد میں لے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ امریکی وفد کی جانب سے افغان امن عمل اور خطے میں سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments