اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو چیلنج کر دیا۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو 29 مئی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس بات کی تصدیق کی جائے کہ میرے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا یا نہیں، اگر ریفرنس داخل کیا گیا ہے تو مجھے اس کی نقل فراہم کی جائے۔خط میں جسٹس فائز عیسیٰ نے مزید کہا تھا کہ مخصوص لیکس سے میرا قانونی حق مجروح کیا جا رہا ہے۔سپریم جوڈیشل کونسل نے 18 جولائی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دو شوکار نوٹس جاری کیے تھے جس میں سے ایک ان کی بیرون ملک جائیدادوں اور دوسرا صدر مملکت کو لکھے گئے خط کے حوالے سے تھا۔اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف بھیجے گئے صدارتی ریفرنس کو چیلنج کر دیا ہے۔جسٹس قاضی فائزعیسی کی جانب سے رجسٹرار آفس میں صدارتی ریفرنس کو آرٹیکل 184 تھری کے تحت چیلنج کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments