ریاض: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ائیرپورٹ پر ڈرون حملے کیے گئے جسے سعودی اتحادی فوج نے ناکام بنادیا۔عرب خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی شہر ابہا کے ائیرپورٹ پر دو ڈرون حملے کیے۔سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثی باغیوں کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باغیوں کے ڈرون حملوں کو فوری ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو گرادیا گیا۔باغیوں کا کہناہے کہ انہوں نے جمعرات کے روز ابہا ائیرپورٹ کے مانیٹرنگ ٹاور اور سعودی عرب کے دیگر حساس مقامات کو نشانہ بنایا جس کے باعث فضائی آپریشن متاثر ہوا۔اس سے قبل رواں ہفتے بھی حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا اور نجران شہر کے سویلین ائیرپورٹس سمیت کنگ خالد ائیربیس کو بھی ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔اتحادی فوج کا کہنا ہےکہ حوثی باغیوں کی جانب سے تین جولائی کو ابہا ائیرپورٹ پر کیے گئے حملوں میں تین عام شہری زخمی ہوئے جب کہ 12 جون کو اسی ائیرپورٹ پر میزائل حملے میں 26 عام شہری زخمی ہوئے تھے، اس کے علاوہ 23 جون کے حملے میں ایک شامی شہری جاں بحق ور 21 عام شہری زخمی ہوئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کے حملوں کے جواب میں سعودی اتحادی افواج نے صنعا سمیت دیگر علاقوں میں باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments