اسلام آباد: سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی گرفتاری کو زیادتی قرار دے دیا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں آصف زرداری نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کی تو اس موقع پر ایک صحافی نے سابق صدر سے سوال کیا کہ سنا ہے بلاول کو بھی گرفتار کیا جائے گا؟ اس پر آصف زرداری نے جواب دیا کہ خیر ہے وہ مرد ہے۔مریم نواز کی گرفتاری پر رد عمل میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کل بھی کہا مریم کی گرفتاری زیادتی ہے، ان کو سوچنا چاہیے،ان کی بھی مائیں بہنیں ہیں، وزیراعظم تو نہیں سوچتا، اس کو نہ اپنی بیوی کی پرواہ نہ بچوں کی، لیکن دوسروں کو سوچنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مسلم لیگ (ن) کی نائب مریم نواز کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کے موقع پر چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“سنا ہے بلاول کو گرفتار کیا جائیگا، صحافی، خیر ہے وہ مرد ہے: زرداری کا جواب” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice comment