مون سون کا دوسرا سسٹم سندھ میں داخل ہوتے ہی کراچی سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا آغاز ہوگیا۔کراچی کے علاقے نیو کراچی، سرجانی، شارع فیصل، ائیرپورٹ، ڈالمیا، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، ڈیفنس، کلفٹن، صدر، ماڈل کالونی اور گلستان جوہر میں صبح سے ہی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ویل مارکڈ لو پریشر کی صورت میں سندھ میں داخل ہوگیا ہے جس سے بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بارش کا سلسلہ 36سے 42 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے جاری رہ سکتا ہے۔بارش کے باعث لیاقت آباد سی ون ایریا، نارتھ ناظم آباد، طارق بن زیاد سوسائٹی نارتھ کراچی، نیو کراچی، شادمان ٹاؤن ،سرجانی، پہلوان گوٹھ، صفورا گوٹھ اور اسکیم 33 سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق منگھوپیر میانوالی کالونی میں کرنٹ لگنے کا واقعہ پیش آیا جس سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کا مرکز ابھی دور ہے، شام 5بجے کے بعد بارش کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوسکتاہے اور بارش رات گئے تک جاری رہ سکتی ہے۔سردار سرفراز نے بتایا کہ کراچی میں کبھی تیز اور کبھی موسلا دھار بارش ہوگی، سسٹم کے کمزرو ہونے کے امکانات کم ہیں، کل اس سے زیادہ بارش ہوسکتی ہے جب کہ سسٹم مزید قریب آیا تو پورے اسپیل میں 150ملی میٹر کی حد پار کرسکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments