ایل این جی کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ اور سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق کے جسمانی ریمانڈ میں 30 اگست تک توسیع کر دی گئی۔نیب حکام نے ایل این جی کیس میں نامزد ملزمان مفتاح اسماعیل اور عمران الحق کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔دوران سماعت مفتاح اسماعیل کے وکیل حیدر وحید نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایل این جی ٹرمینل کا مہنگا ٹھیکا دینے کا الزام درست نہیں ہے۔وکیل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نیب کے پاس دوسری کمپنی کو سستا ٹھیکا ملنے کے حوالے سے کوئی موازنہ نہیں ہے، اور موجودہ حکومت کے دیئے گئے ٹھیکے اُس سے بھی مہنگے دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ صرف ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنانے کے لیے مفتاح اسماعیل کو گرفتار کیا گیا۔اس موقع پر مفتاح اسماعیل کی میڈیکل رپورٹس بھی عدالت میں پیش کی گئی۔مفتاح اسماعیل کے وکیل حیدر وحید نے بتایا کہ نیب کی تحویل میں بھی مفتاح اسماعیل کا معائنہ ہوا، مفتاح اسماعیل کے دل میں سوراخ ہے، انہیں حراست میں رکھنا جان لیوا ہو سکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments