اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری کوخبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میںاپنی دہشتگردانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹا آپریشن کر سکتا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ افغانستان سے کچھ دہشت گرد مقبوضہ وادی میں داخل ہوئے ہیں، بھارتی دعوی ہے کہ دہشت گرد جنوبی علاقوں میں بھی داخل ہوئے ہیں تاہم یہ دعوے مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کے ایجنڈے سے توجہ ہٹانے کے لیے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ بھارت مقبوضہ وادی میںاپنی دہشتگردانہ کارروائیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے جھوٹے آپریشن کر سکتا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“افغانستان سے کچھ دہشت گرد وں کامقبوضہ وادی میں داخل ہو نے کا بھارتی دعویٰ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice sharing
http://siyasat.pk/