صوابی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے لوگوں سے وعدہ کرتا ہوں ہرفورم پر ان کا مقدمہ لڑوں گا ، قائداعظم نے بہت پہلے ہندوئوں کی آر ایس ایس آئیڈیالوچی کوبھانپ لیا تھا ، انسانیت کی خدمت کرنے والوں کوتاریخ یاد رکھتی ہے، حکومت معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ میں حضورۖ کی زندگی پر تحقیق ہونی چاہیے۔ صوابی میں غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ کے نئے اکیڈمک بلاک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ابھی مشکل وقت ہے جلد نکل جائے گا حکومت کی ترجیح تعلیم اورصحت ہے، تعلیمی معیار پر کسی صورت سمجھوتہ نہیںہونا چاہیے ۔ ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار پر انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں ، اچھے تعلیمی ادارے کبھی معیار نہیں گرنے دیتے حکومت معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔ شوکت خانم کے آغاز پر معیار کو ہرصورت برقرار رکھنے کا عزم کیا تھا ہر کامیاب انسان کا رول ماڈل ہوتا ہے ہمارے رول ماڈل حضورۖ ہیں جن کا کوئی ثانی نہیں ۔ غلام خان انسٹیٹیوٹ میں حضورۖ کی زندگی پر تحقیق ہونی چاہیے ۔ ہمیں حضورۖ کی زندگی کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیے اگرہمارے پڑھے لکھے لوگ مطالعہ نہیں کریں گے تو پھر یہ ان لوگوں کے ہاتھ میں چلا جائے گا جو اپنے آپ کو مولانا کہتے ہیں اورڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں ۔ اسلام میں عالم و سکالر کابہت بڑا درجہ ہے ۔ قرآن پاک کا جتنا مطالعہ کیا جائے اتنا زیادہ آگاہی ملتی ہے تاریخ ہمیشہ ان لوگوںکویاد رکھتی ہے جنہوں نے اپنے آپ سے نکل کر دوسروں کیلئے کام کیا ۔ تاریخ بے تحاشا دولت اکٹھی کرنے والوں کو یاد نہیں رکھتی ، تاریخ ہمیشہ ان لوگوں کو ہی یاد رکھتی ہے جو انسانیت کی خدمت کرتے ہیں قائداعظم آج اسی لئے تاریخ میں زندہ ہیں کہ انہوں نے دوسرے لوگوں کیلئے کام کیا۔ قائداعظم سمجھ گئے تھے اگر پاکستان نہ بنتا تو آج ہمارے ساتھ بھی وہی ہونا تھا جو مسلمانوں کے ساتھ ہندوستان اورکشمیریوں کے ساتھ ہورہا ہے۔ قائداعظم نے ہندوئوں کی آر ایس ایس آئیڈیالوجی کو بھانپ لیا تھا۔ جب تک پاکستان رہے گا قائداعظم کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہے سہل پسند کبھی بڑے لوگ نہیں بنتے دنیا کے عظیم لوگوں نے مشکل زندگی گزاری مگر اندر سکون تھا صرف دولت اکٹھی کرنے والے کبھی سکون میں نہیں رہتے ۔ دولت وہ جو کسی مقصد پر لگائی جائے۔زندگی میں اونچ نیچ آتی رہتی ہے مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے کامیابی کیلئے پہلی خصوصیت بلندسوچ رکھنا ہے کامیابی کیلئے دوسری خصوصیت خوف پر قابو پانا ہے کسی بھی شعبے میں خوف انسانیت کی صلاحیت کو محدود کردیتا ہے کامیاب انسان کبھی خوف پر فیصلے نہیں کرتا۔ جتنا بڑا خواب ہوگا اتنا زیادہ دنیا مذاق اڑاتی ہے ۔ 18سال میں پہلا ٹیسٹ کھیلا تو ٹیم سے مجھے نکال دیا گیا ہمت نہیں ہاری اور 3سال بعد ٹیم میں دوبارہ واپس آگیا ہر انسان پر برا وقت آتا ہے مگر ہمت نہیں ہارنی چاہیے کامیاب انسان کبھی اپنی خواب سے سمجھوتہ نہیں کرتا بلکہ اپنے خواب کو پہنچنے کیلئے سمجھوتہ کرتاہے مجھے لوگ کہتے ہیں عمران خان نے بڑے یوٹرن لئے ہیں میں نے کہا کمال یوٹرن ہے میںیوٹرن لیتے لیتے وزیراعظم بن گیا ہوں اور میرے مخالف جیلوں میں ہیں ۔ کمپرومائز آپ اپنے مقصد کیلئے کرتے ہیں اپنے مقصد پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتے ۔ میرے مخالفین صرف ایک چیز چاہتے ہیں این آراو لیکن جس دن میں نے ان کو این آراو دیا میں اپنے وژن پر سمجھوتہ کرجائوں گا ، اپنی وژن پر کبھی کمپرومائز نہیں کرتے ۔ وزیرازعظم نے کہاکہ اس ملک کو اللہ نے جونعمتیں دی ہیں شاید ہی کسی دوسرے ملک کو دی ہیں جو اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے ہیں ان کا سب کچھ باہر ہے ان کو ان نعمتوں کا علم ہی نہیں ہے۔ ہمارے پاس قدرتی وسائل ہیں ہمارے لوگ باصلاحیت ہیں۔ ملک کے تباہ حال اداروں کودرست کرنا کچھ وقت لے گا ۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھیں گے سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔ ہمارے ملک میں وسائل کی کمی نہیں۔ ہم صرف ٹورازم سے اپنا خسارہ پورا کرسکتے ہیں ہمارے پاس معدنیات ہیں ۔ ہم نے صرف اداروں کو مضبوط کرنا ہے اور سارا زور تعلیم پر لگانا ہے ۔ تعلیم کے معیار کوبہتر بنانے کیلئے اساتذہ کا احترام بحال کریں گے۔ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوہر قسم کی دولت سے نوازاہے اس سے قبل وزیراعظم نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ صوابی میں نئے اکیڈمک بلاک کا افتتاح کیا ۔ وزیراعظم نے شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔am-auz-mz
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments