لاہور: پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کومراسلہ جاری کیا ہے جس میں اسکولوں میں شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے استعمال کرنے پر پابندی سے آگاہ کیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیاہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبا اب پلاسٹک بیگز میں سامان نہیں لاسکیں گے جب کہ کینٹین،کیفے ٹیریا میں بھی شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلے پر پابندی ہوگی۔مراسلے میں اسکولوں کی عمارتوں کے باہر شاپنگ بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں کا استعمال ترک کرنے کے بینرز آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔مراسلے میں مزید کہا گیاہےکہ اساتذہ شاپنگ بیگ اور پلاسٹک کے تھیلوں کے خلاف اور ماحول دوستی پر لیکچر دینے کے پابند ہوں گے، اپنے بیگز اور پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم، تقاریر، تصویری مقابلے کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا آغاز اسلام آباد سے کیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments