پاکستان کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور نے اپنی شادی شدہ زندگی کا آغاز کردیا۔حمزہ علی عباسی اور نیمل خاور خان گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے جس کے بعد گزشتہ شب ولیمے کی تقریب منائی گئی۔حمزہ علی عباسی نے اپنی ٹوئٹ میں نکاح کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور سب کی جانب سے موصول ہونے والی محبت و نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کیا۔ولیمے میں حمزہ علی عباسی نے سادگی کو برقرار رکھتے ہوئے سیاہ رنگ کے کُرتے اور شلوار کا انتخاب کیا جس پر انہوں نے واسکٹ زیب تن کی۔جب کہ نیمل خاور نے جھل مل کردہ سفید رنگ کا عروسی لباس پہنا جس میں وہ انتہائی دلکش دکھائی دے رہی تھیں۔نوبیاہتا جوڑا ولیمے کی تقریب میں دیدہ زیب دکھائی دیا جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔مداحوں اور دیگر کی جانب سے دونوں کو شادی کی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“نیمل سے شادی، حمزہ نیک خواہشات پر سب کے شکر گزار” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
so nice congress both of you