پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کشمیری چائے کو عمدہ چائے قرار دیدیا۔پاکستان نے 27 فروری کو پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر دو بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا تھا۔پاکستان نے اپنی حدود میں گرنے والے بھارتی طیارے کے پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا تھا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اگلے ہی روز رہا کرنے کا اعلان کیا تھا۔بھارتی پائلٹ نے دوران حراست پاکستان آرمی کے پیشہ ورانہ برتاؤ اور چائے کی بہت تعریف کی تھی۔باکسر عامر خان نے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ فنٹاسٹک چائے، کشمیری چائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے باکسر عامر خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ چائے عمدہ ہے۔ایل او سی کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آواز بننے کے لیے لائن آف کنٹرول کا دورہ کر رہا ہوں۔باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بچے اسکول نہیں جا سکتے، کشمیریوں پر انسانیت سوز مظالم کیے جا رہے ہیں، بھارتی مظالم کو دنیا بھر میں اجاگر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف آواز بنوں گا۔قبل ازیں انہوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیں لائن آف کنٹرول کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔عامر خان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں ہم ٹی وی پر کشمیر کی صورت حال دیکھتے ہیں جس نے مجھے مجبور کیا کہ یہاں کا دورہ کر کے اپنی آواز کو دنیا کے سامنے اٹھاؤں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments