بیارٹز: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے بڑھاوے سے گریز کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریز اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان فرانس کے شہر بیارٹز میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر میں کسی بھی بڑھاوے سے گریز کریں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مودی اور گوئٹریز کی ملاقات میں کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے پیغام کو ایک بار پھر دہرایا کہ بنیادی طور پر تمام فریقین کو اس معاملے پر کسی بھی شدت اور بڑھاوے سے گریز کی ضرورت ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments