کولالمپور: کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے اپیل کی ہے ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمدمدبر جاندیدہ اور بین الاقوامی شہرت کے حامل سیاست دان ہیں وہ کشمیر میں مداخلت ،عالمی تعلقات کو برئوے کار لاتے ہوئے کشمیریوں کی زندگیوں کو بچانے اور حق خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،بھارت نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے کر دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے آئینی ترامیم کی گئیں تا کہ ہندوستان سے انتہا پسند ہندئووں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کر کے آبادی کے تناسب کو بھگاڑا جائے ،کشمیریوں کو مزاحمت سے باز رکھنے کے لیے 4ہفتوں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے جس سے ایک کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں ،مقبوضہ کشمیر میں بسنے والوں کا دنیا سے کوئی رابطہ نہیں انٹرنیٹ،ٹیلی فون،موبائل سروسز بند ہیں ،ملائیشیا نے ہمیشہ مظلوم انسانوں کی مدد کی ہے اہل کشمیر ملائیشیا کے عوام اور حکومت سے بجا طور پر توقع رکھتے ہیں کہ وہ ان کی مدد کریں گے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ملائیشیا کے سرکاری و نجی ٹی وی چینلز ،وفود،قومی اخبارات کو انٹرویوزدیتے ہوئے کیا دریں اثناء عبدالرشید ترابی نے ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے ملاقات کی اور ان کو کشمیر کی تشویشناک صورت حال سے آگاہ کیا ملائیشیا میں کشمیر کے حوالے سے کام کیسے کیا جائے اہم تجاویز دیں ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نسل پرست متعصب اور مستند دہشت گرد نریندرمودی کشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں 15لاکھ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر مظالم کے پہاڑ توڑرہی ہے ،سکولز،کالجز ،ہسپتال مقفل ہیں ،مساجد میں مسلمانوں کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا گیا ہے حتیٰ کہ اس بار کشمیریوں کو عیدالضحیٰ ادا کرنے کی اجازت تک نہیں دی گئی اور نہ ہی ان کو قربانی کرنے کی اجازت دی گئی ،قائدین حریت پابند سلاسل ہیں ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے آزادی کی اس جدوجہد میں 5لاکھ کشمیریوں نے جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ہزاروں لوگ انڈین آرمی نے لاپتہ کیے ہوئے ہیں ماورائے عدالت کشمیریوں کو شہید کیا جارہا ہے 10ہزار سے زائد گمنام قبریں دریافت ہو چکی ہیں اور مزید قبروں کے دریافت ہونے کے شواہد ملے ہیں ،عفت مآب خواتین کو بے آبرو کیا جارہا ہے یہ سب مظالم کشمیریوں پر اس لیے نریندر مودی اور قابض فوج ڈھا رہی ہے کہ وہ اپنا حق مانگتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کہنے پر ہتھیار رکھے اور پرامن طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن ہندوستان کی ہٹ دھرمی اور طاقت کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلا م رکھنے کی پالیسی نے کشمیریوں کو مشتعل کیا انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے جس کو اقوام متحدہ نے تسلیم کررکھا ہے کشمیری مطالبہ کررہے ہیں کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا جائے ۔اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے پاکستانی ہائی کمشنر آمنہ بلوچ سے کہا کہ ہندوستان کی طرف سے جارحیت کے خلاف عالمی سطح پر کشمیریوں کے حق میں فضا بنی ہے اس سے استفادہ کرنے کی ضرورت ہے بھرپور طور پر ملائیشیا میں عوام کو آگاہی کے لیے پروگرامات اور لٹریچر فراہم کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ملائیشیا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کی جس پر اہل کشمیر ان کے شکر گزار ہیں ۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“بھارت نے ایٹمی جنگ کی دھمکی دے کر دنیا کے امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے ،عبدالرشید ترابی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing
http://www.fashiontrends.pk/