سوشل میڈیا پر رات گئے سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان کے نامور اداکار عابد علی چل بسے جس کی تردید کرتے ہوئے ان کی بیٹی راہمہ علی نے درخواست کی کہ جھوٹی خبریں نہ چلائیں۔اداکارہ و گلوکارہ راہمہ علی نے سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا کہ عابد علی حیات ہیں اور انشاءاللہ رہیں گے اور اس وقت اسپتال میں سو رہے ہیں۔راہمہ علی نے جھوٹی افواہوں پر درخواست کی خدارا غلط خبریں نہ چلائیں جب تک زندہ ہیں رہنے دیں۔واضح رہے کہ عابد علی گزشتہ دو ماہ سے اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صاحبزادی کے مطابق شدید علالت کے باعث ڈاکٹرز نے عابد علی کی صحت یابی کو تقریباً ناممکن قرار دے دیا ہے۔تاہم گزشتہ روز عابد علی کی دونوں بیٹیوں نے والد کی طبیعت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے سب سے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔اداکار عابد علی 80 اور 90 کی دہائی سے کئی مقبول ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جن میں ‘پیاس’، ‘دوریاں’، ‘دشت’، ‘مہندی’، ‘دیار دل’ اور دیگر شامل ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments