اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیک پوسٹوں پر گڈز ٹرانسپورٹ سے بھتہ وصولی کا نوٹس لے لیا۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہےکہ کراچی طورخم اور کراچی چمن روٹ پر ٹرکوں سے کرایا وصولی کی شکایات بڑھ رہی ہیں، شکایات پولیس، ایکسائز، کسٹمز، رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کے خلاف ہیں، زبردستی کرایا وصولی سےنہ صرف ذرائع آمدورفت کی لاگت بڑھتی ہے بلکہ ملک کی بدنامی بھی ہوتی ہے۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہےکہ غیر قانونی طور پر کرایہ وصولی اور بھتہ خوری کمزور نگرانی یا چشم پوشی کی علامت ہے، غیر قانونی کرایہ وصولی یا بھتہ خوری ایکسائز اینڈ ڈیوٹی قوانین پر سوالیہ نشان ہے، بادی النظر میں بھتہ خوری کی پشت پناہی سےحاصل رقوم حکام بالا تک جاتی ہے۔وزیراعظم آفس نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے پر سختی سے نوٹس لے کر چیک پوسٹوں سے متعلق قوائد و ضوابط میں تبدیلی کی ہدایت کردی ہے۔وزیراعظم آفس کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں چیک پوسٹوں کی تعداد کم کی جائے، تمام ادارے، ملٹی ایجنسی مشترکا چیک پوسٹیں قائم کریں، عملدرآمد نہ ہونے پر چیک پوسٹس کے گراؤنڈ اسٹاف کے خلاف بھرپور ایکشن ہوگا، سپروائزری آفیسرز اور وزارتوں میں انتظامی سربراہان کے خلاف بھی کارروائی ہو گی، اس کے علاوہ چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور ڈی آئی جیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments