ڈاکوؤں کی گولی سے معذور ہونے والی ڈاکٹر انعم نجم نے وہیل چیئر پر بیٹھ کر اعلٰی تعلیم مکمل کرکے بہادری کی مثال قائم کردی۔ڈاکٹر انعم نجم کا تعلق کشمیر کے علاقے مظفر آباد سے ہے جنہوں نے ایم بی بی ایس کی تعلیم ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد سے حاصل کی ہے۔ڈاکٹر انعم نجم نے بتایا کہ 2008 میں ان کا ایم بی بی ایس کا تیسرا سال تھا جب ایک سفر کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان کی ریڑھ کی ہڈی پر گولی لگی اور وہ معذور ہوگئیں۔ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگنے کے باعث انعم نہ صرف پیروں سے معذور ہو کر وہیل چیئر پر آگئیں بلکہ وہ اپنے دونوں ہاتھوں کی حرکت سے بھی محروم ہوگئیں۔انعم نجم کو شدید معذوری کے باعث ہر وقت ایک خیال رکھنے والے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے کام مکمل کرسکیں لیکن اس حالت میں بھی انہوں نے تعلیمی سال ضائع نہیں ہونے دیا اور حادثے کے 5 ماہ بعد ہی تعلیم جاری کرلی۔اسی حالت میں انعم نجم نے اپنی میڈیکل کی تعلیم مکمل کی اور ڈاکٹر بن کر اپنی بہادری اور بلند حوصلے سے معذوری کو شکست دی۔بعدازاں ڈاکٹر انعم نجم نے ایم سی پی ایس بھی کیا اور اب وہ لندن کی اسکالرشپ پر جارہی ہیں۔ڈاکٹر انعم نجم کہتی ہیں کہ اگر آپ کے پاس رُکن کی 100 وجوہات ہوں لیکن آگے بڑھنے کی ایک وجہ ہو تو ہمیشہ اس ایک وجہ کی آواز سننی چاہیے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ڈاکوؤں کی گولی سے معذوری بھی باہمت خاتون کو ڈاکٹر بننے سے نہ روک سکی” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Great news,That’s a spirit