کراچی: پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر چوروں نے ایک ماہ میں تیسری بار واردات کی اور گھر سے مختلف اشیا لے اڑے۔پیپلز پارٹی کے رہنما تاج حیدر کے کراچی کے علاقے گزری میں واقع گھر کی بالائی منزل پر نامعلوم ملزمان اُن کی غیر موجودگی میں گھسے اور اشیا چُرا کر فرار ہوگئے۔اہلیہ کے سرکاری پاسپورٹ اور شادی کا البم غائب ہے جب کہ باقی چیزوں کو انہوں نے چیک نہیں کیا، وہ اہلیہ کے ہمراہ تھرپارکر گئے ہوئے تھے جب گھر واپس آئے تو اُنھیں واردات کا علم ہوا۔تاج حیدر نے مزید بتایا کہ ایک ہی ماہ میں اُن کے گھر یہ تیسری واردات ہے، اُن کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل اُن کے زیورات بھی غائب ہوچکے ہیں۔پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا ہے جب کہ آئی جی سندھ نے پولیس حکام سے واردات کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments