مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیاء نکال لیں۔میڈیار پورٹس کے مطابق المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کو لایا گیا جس کو پیٹ میں شدید درد کی شکایت تھی، ضروری معائنے اور ایکسرے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاء کے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود ہیں۔مریض کا فوری آپریشن کیا گیا اور اس کی آنتوں سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاء نکال لی گئیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔ مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاء اور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاء اس کے بیٹے نے نگل لی ہیں۔طبی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد مریض کی حالت اب مستحکم ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments