اسلام آبا: 2008 سے 2018 تک کے قرضوں کی تفصیلات انکوائری کمیشن کو مل گئیں جس کے مطابق جی ڈی پی میں 223 فیصد اور غیر ملکی قرضوں میں 106 فیصد جب کہ سرکاری قرضوں میں 307 فیصد اضافہ ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے تین ماہ قبل 2008 سے 2018 کے دوران لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کے لیے 12 رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا۔اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2008 میں پاکستان کے بیرونی قرضے اور واجبات 46 اعشاریہ 161 ارب ڈالرز تھے جو 2018 میں بڑھ کر 95 اعشاریہ 342ارب ڈالرز تک پہنچ گئے۔اعداد و شمار کے مطابق ان دس برس میں جی ڈی پی میں بھی بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ 23759ارب روپے تھا۔2008 میں جی ڈی پی 10637 ارب روپے تھا جو کہ بڑھ کر 2018 میں 34396 ارب روپے ہوگیا، یعنی 2008 سے 2018کے دوران جی ڈی پی میں 223 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوا۔پچھلی حکومت نے جب اپنی مدت پوری کی تھی تو شرح نمو 5 اعشاریہ 8 فیصد تھی۔ 2008 میں ایک ڈالر 68 اعشاریہ 3 روپے کا تھا جب کہ اب ایک ڈالر 156 اعشاریہ 6 روپے کا ہے۔ستمبر 2018 میں پاکستان کا مجموعی قرضہ اور واجبات 300 کھرب روپے تھا جو کہ بڑھ کر 400 کھرب روپے ہوچکا ہے۔ اسٹیٹ بینک نے وضاحت کی ہے کہ بیرونی واجبات میں مرکزی بینک ڈپوزٹس، سواپس، ایس ڈی آر اور مرکزی بینک میں ڈپوزٹ مقامی کرنسی شامل ہیں۔ اجناس آپریشنز میں صوبائی حکومتوں کے بینکوں سے لیے گئے قرضے اور اس مقصد کے لیے پی ایس ایز شامل ہیں۔اسٹیٹ بینک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالی ذمہ داری اور قرضہ حدود ایکٹ 2005، جس میں 2017میں ترمیم کی گئی ۔حکومت کے مجموعی قرضوں کا مطلب وہ حکومتی قرضے (اس میں وفاقی اور صوبائی حکومتیں شامل ہیں) جو کہ مستحکم فنڈز کی خدمات سے باہر ہےاور آئی ایم ایف سے لیے گئے قرضے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے بینکاری نظام میں جمع کردہ ڈپوزٹ سے کم ہوں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments