وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے اقدام کی وضاحت کر دی ہے۔تین روز قبل حکومت پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے مشیر اور وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست عون چوہدری کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عون چوہدری کی جگہ آصف محمود کو مشیر مقرر کیا ہے جو مشیر برائے ہارٹی کلچر اور سیاحت کے طور پر کام کریں گے۔شہباز گل کو ان کے عہدوں سے ہٹائے جانے سے متعلق مختلف قسم کی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن اب وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے شہباز گل کو ہٹائے جانے کی وضاحت کر دی ہے۔مانچسٹر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا کیونکہ عثمان بزدار کو کچھ تحفظات تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔حکومت مخالف احتجاج سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو سیاسی سر گرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن قانون توڑا گیا تو منتخب حکومت آئین و قانون کے مطابق اقدامات اٹھائے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments