پشاور: ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا کو لازمی قرار دیے جانے کا حکم نامہ منسوخ کردیا گیا۔گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر فی میل پشاور نے ایک سرکلر جاری کیا تھا جس میں ضلع ہری پور میں اسکول کی طالبات کے لیے عبایا یا چادر لینے کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔صوبائی مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ اس فیصلے کو پورے صوبے میں نافذ کریں گے جب کہ صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ عبایا کو لازمی قرار نہیں دیا گیاوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ایکشن لیتے ہوئے سیکریٹری ایجوکیشن کو نوٹی فکیشن منسوخ کرنے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اس نوٹی فکیشن کو منسوخ کردیا ہے۔ڈی او پشاور کی جانب سے ایک اور سرکلر جاری کیا گیا ہے جس میں گزشتہ روز کے حکم کو واپس لینے کہا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments