شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق تحریک انصاف کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر پر تحصیل اسپن وام کے علاقے اباخیل میں قاتلانہ حملہ کیا گیا۔اقبال وزیر کی گاڑی کو اسنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اقبال وزیر فاتحہ خوانی سے واپس آرہے تھے جہاں گھات لگائے ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیےکارروائی شروع کردی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments