لاہور: سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف دونوں مبینہ کرپشن الزامات میں گرفتار اور جیل میں قید ہیں۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری اور نواز شریف دونوں بیمار اور مسلسل ادویات کا استعمال کرتے ہیں، سابق صدر اور سابق وزیراعظم دونوں کو جیل میں بی کلاس کی سہولت موجود ہیں جب کہ دونوں کو صرف فیملی ممبران اور وکیل کو ملنے کی اجازت ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو جیل میں ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت نہیں جب کہ نوازشریف کو یہ سہولت دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ عدالت کے حکم کے باوجود آصف زرداری کو جیل میں ائیر کنڈیشنڈ فراہم نہیں کیا گیا، جیل قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو ائیر کنڈیشنڈ کی سہولت نہیں دی جاسکتی لہٰذا نوازشریف کو میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ائیرکنڈیشنڈ فراہم کیاگیا اور میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ہی نواز شریف سے ائیرکنڈیشنڈ کی سہولت واپس لی جاسکتی ہے۔آصف زرداری کے وکیل نے بتایا کہ سابق صدر نے جیل میں تلاوت سننے کے لیے آئی پیڈ مانگا جس سے انکار انکار ہوگیا، اس حوالے سے جیل ذرائع کا کہنا ہےکہ جیل قوانین کے تحت کسی قیدی کو آئی پیڈ فراہم نہیں کرسکتے۔واضح رہے کہ نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زردای کو گرفتار کیا ہے جب کہ نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال کی سزا ہوئی ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments