کراچی: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نےکہا ہےکہ عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ پانے والوں پر آئین کی پاسداری لازم ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ 72 سال پہلے آزادی حاصل کی، نہ کوئی جنگ لڑی نہ کسی عسکری قوت نے ہمیں ایک آزاد ملک دیا، ایک سوچ اور نظریے پر یقین رکھنے والوں نے دوسروں کو قائل کیا، نا ممکن ممکن میں تبدیل ہوگیا، پاکستان کا قیام ایک معجزہ ہی سمجھیں، اس معجزے کو برقرار، محفوظ رکھنے کے لیے نے ایک طریقہ کار مہیا کردیا، اس طریقہ کار کو ہم آئین کہتے ہیں، جس کا پورا نام آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے، آئین میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ عوام نے یہ آزاد ملک حاصل کیا۔انہوں نےکہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے یہ واضح کیا تھا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہوگا، آئین کی تہمید میں یہ مزید کہا گیا ہے کہ جمہوریت کو قائم رکھنا ایک فریضہ ہے، اگر ہم ان ہی جمہوری اصولوں پر گامزن رہیں گے تو ہماری قومی سالمیت برقرار رہے گی، تہمید میں آزاد عدلیہ کا بھی بالخصوص ذکر ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments