اداکار فہد مصطفیٰ جوانی پھر نہیں آنی 2 کے بعد اب فلم ’قائداعطم زندہ باد‘ میں جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایت کاری نبیل قریشی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے ٹیلینٹ کا آغاز سپر ہٹ فلم نامعلوم افراد سے کیا تھا اور اب یہ ایکشن اور کامیڈی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ بنا رہے ہیں۔‘پاکستان زندہ باد‘ کی فلم ساز فزاعلی میرزان ہیں، فلم میں مرکزی کردار اداکار فہد مصطفیٰ ادا کریں گے جب کہ فلم میں مرکزی اداکارہ کے نام کا حتمی طور پر فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی ہے جو معاشرے میں بدنام پولیس کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم اگلے سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ ’ہم فلم اور اس کے اسکرپٹ پر پچھلے کئی سالوں سے انتھک محنت کر رہے ہیں، اور یہ فلم پاکستانی سینما کے لیے بہت خاص ہو گی۔نبیل قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی کے بعد ہمیں پاکستانی سینما کو مزید سپورٹ کرنا ہو گا۔ہدایت کار نبیل قریشی نے گزشتہ چند سالوں میں لوڈ ویڈنگ، ایکٹر اِن لا اور نا معلوم افراد جیسی شاندار فلمیں بنائی ہیں، اور اب اِن کے مداح اگلے سال آنے والی کامیڈی اور ایکشن فلم ’پاکستان زندہ بعد‘ کے منتظر ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“فہد مصطفیٰ فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
nice news
http://www.fashiontrends.pk