کراچی: وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور قوم کے آگے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ یو این ایچ آرسی میں 16 ممالک کی حمایت کیوں نہیں ملی جب کہ 58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ تھا۔یصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ٹکڑے ہوگئے ہیں صرف سامنے سے جڑی ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب این آر او حکومت یا کسی اور سے نہیں مانگا جارہا دونوں بھائی ایک دوسرے کوا ین آر او دینے کی بات کررہے ہیں، مولانا فضل الرحمن کو آج وزارت دیدیں، عمران خان سب سے بہترین وزیراعظم ہوگا۔ان کا فیصل واوڈا کا وزیراعظم کسی معاملہ پر وہی بات کرتے ہیں جو متعلقہ وزیر انہیں بریف کرتے ہیں، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو کابینہ اور قوم کے آگے جوابدہ ہونا پڑے گا کہ یو این ایچ آرسی میں 16 ممالک کی حمایت کیوں نہیں ملی جب کہ 58 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ تھا۔ْوفاقی وزیر آبی وسائل نے مزید کہا کہ مودی اور آر ایس ایس دراصل ہٹلر کی آئیڈیالوجی پر چلنے والا دہشتگرد ذہن کا آدمی ہے، عالمی برادری کی سوچ غلط ہے کہ جنگ صرف دو ملکوں میں ہوگی، پاکستان نے ایٹم بم پھلجڑیاں چھوڑنے کیلئے نہیں رکھا ہوا ہے، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں جانوروں کو مات کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کہتی ہے پہلے این آر او دو پھر کشمیر کی بات ہوگی، کشمیر پر اپوزیشن کا ساتھ چاہتے ہیں لیکن اس کی وجہ سے این آر او نہیں ملے گا، قانون کے تحت پروڈکشن آرڈر جاری کرنا اسپیکر کا استحقاق ہے، اسپیکر غیرجانبدار ہیں مناسب سمجھیں گے تو پروڈکشن آرڈر جاری کریں گے، پروڈکشن آرڈر مانگا اپوزیشن کا حق ہے دینا نہ دینا اسپیکر کا حق ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments