پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کی لڑکیوں کی رہنمائی کرنے والی بااثر شخصیت بن گئی ہیں۔پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرناسی طرح اس وقت سوئیڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ دنیا کو آلودگی سے محفوظ رکھنے اور مستقبل میں صاف ستھرے ماحول کے لیے سرگرم ہیں جس کے لیے انہوں نے کلائیمٹ واک کا بھی انعقاد کیا اور سوشل میڈیا پر اس سے متعلق خوب آگاہی پھیلا رہی ہیں۔نوجوان لڑکیوں کا سماجی مسائل کو حل کرنے سے متعلق آگے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی نشاندہی کرتے ہوئے اداکارہ منشا پاشا نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ملالہ نوجوانوں کو متحرک رکھنے کی موجد بن گئی ہیں یعنی ان کی وجہ سے دوسروں کو حوصلہ ملا۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ جب سے ملالہ نے تعلیم کے لیے آواز اٹھانا شروع کی ہے دیگر خواتین بھی اہم مسائل اجاگر کر رہی ہیں جیسے گریٹا تھنبرگ جو ماحولیاتی تبدیلی اور امریکی کارکن ایما گونزیلز جو بندوق کے استعمال کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔بعدازاں اداکارہ نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ خوشی ہے کہ پاکستانی لڑکی نے متعدد (لڑکیوں) کو متاثر کیا ہے۔یاد رہے کہ ملالہ کو 2012 میں سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک منتقل ہو گئیں اور اس وقت برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔ے والی ملالہ یوسفزئی خواتین کے حقوق اور تعلیم کے لیے ہمیشہ اپنی آواز بلند رکھتی ہیں اور خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے مسلسل کوشاں رہتی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments