نیویارک: چین کے وزیر خارجہ نے امریکا کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہےکہ چین کا ’گیم آف تھرونز‘ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے اس کے تجارتی ماڈل پر تنقید پر سخت رد عمل دیتے ہوئے امریکا کو خبردار کیا ہےکہ وہ ہانگ کانگ سمیت چین کی خودمختاری کا احترام کرے جب کہ چین کا ’عالمی سطح پر گیم آف تھرونز‘ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں۔نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر ہونے والی ملاقاتوں کے دوران چینی وزیر خارجہ نے سخت رویہ اپناتے ہوئے کہا کہ بیجنگ تجارت سمیت کسی دھمکیوں کے آگے نہیں جھکے گا۔چینی وزیر خارجہ نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ ماہ تجارت پر ہونے والے مذاکرات سے مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔چین کے وزیر خارجہ نے دنیا کی دو بڑی معاشی قوتوں کے درمیان ٹکراؤ سے گریز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا کے استحکام اور باہمی مفادات کے لیے تعاون کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا بیجنگ کی تجارتی عمل کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرے گا اور وہ تجارت پر چین کے ساتھ کوئی بری ڈیل بھی قبول نہیں کریں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments