ڈرامہ سیریل ’الف‘ کا ٹائٹل گیت جاری کردیا گیا جس نے مداحوں کا انتظار مزید بڑھا دیا ہے۔’الف‘ ڈرامہ سیریل رواں برس کی مقبول رومانوی کہانی قرار دی جارہی ہے جس کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار ہے۔ڈرامے کے دو ٹیزرز گزشتہ ہفتے جاری کیے گئے جسے ناظرین کی جانب سے بے پناہ سراہا جارہا ہے۔تاہم اب ڈرامے کا ٹائٹل گیت یعنی او ایس ٹی جاری کردیا گیا ہے جسے مقبول گلوکارہ مومنہ مستحسن اور گلوکار و موسیقار شجاع حیدر کی آواز میں پیش کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گلوکارہ نے پہلی مرتبہ ڈرامہ سیریل کا او ایس ٹی گنگنایا ہے۔ڈرامے کا ٹائٹل گیت ’نام الف‘ ہے جس کا فی الحال صرف ٹیزر جاری کیا گیا ہے جب کہ مکمل ورژن جلد جاری کیا جائے گا۔’نام الف‘ میں عشق مجازی کے ذریعے خالق حقیقی سے تعلق جوڑنے کا عکس جھلک رہا ہے جس پر کہانی مبنی ہے۔ڈرامے میں مرکزی کردار خوبرو اداکارہ سجل علی ’مومنہ سلطان‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جو کہ ڈرامے میں بھی اداکارہ کے ہی کردار میں جلوہ گر ہوں گی جب کہ ان کے ساتھ حمزہ علی عباسی قلب مومن کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ڈرامے میں ایک پروڈیوسر ہیں۔ڈرامہ سیریل کے معاون کردار میں کبریٰ خان ’حسنِ جہاں‘ جبکہ اداکار احسن خان ’طحہ عبد العلی‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں، اداکار عثمان علی بٹ ڈرامے میں فیصل کا کردار نبھا رہے ہیں۔’الف‘ کی کہانی پاکستان کی مشہور مصنفہ عمیرہ احمد کی تحریر کردہ ناول کی ہے جسے پروڈیوسر ثناء شاہ نواز خوبصورت انداز میں ڈرامے کا رنگ دے رہی ہیں۔’اپک پروڈکشن‘ کا یہ ڈرامہ سیریل ‘الف’ جیو انٹرٹینمنٹ پر رواں ماہ سے پیش کیا جائے گا لیکن فی الحال اس کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“رواں برس کی مقبول رومانوی کہانی ’الف‘ کا ٹائٹل گیت جاری” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
so nice and waiting for the drama