وزیراعظم عمران خان کی امریکا سے واپسی کے موقع پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر استقبال کے دوران جیب تراش نے پروٹوکول افسر کی جیب پر ہاتھ صاف کردیے۔عمران خان امریکا میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے تو ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔وزیراعظم کا استقبال کرنے والوں میں وفاقی کابینہ کے ارکان، خیبرپختونخوا اور سندھ کے گورنرز، دیگر پارٹی رہنما اور کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ایسے موقع پر جب وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا جارہا تھا تو ایک جیب تراش نے ہاتھ دکھاتے ہوئے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)کے پروٹوکول آفیسر مقبول احمد کی جیب کاٹ لی۔نامعلوم شخص نے مقبول احمدکی جیب سے 40 ہزار روپے اور ضروری کاغذات نکال لیے۔پی آئی ڈی افسر نے تھانہ ائیرپورٹ چوکی میں واقعے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کرادی ہے تاہم اب تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ اتوار کی سہہ پہر وزیراعظم عمران خان نیو یارک سے براستہ جدہ وطن واپسی پہنچے تھے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments