اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کےمطابق پنجاب کی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا امکان ہے جس کے تحت متعدد وزراء کو فارغ کرکے نئے وزراء لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پنجاب سمیت پولیس میں بھی بڑے عہدوں پر تبدیلیاں کی جائیں گی جب کہ پنجاب کی بیوروکریسی میں بھی متعدد افسران کو تبدیل کیا جائے گا، ان کی جگہ ایسے لوگوں کو لایا جارہاہے جو گزشتہ حکومت میں پولیس اور بیوروکریسی میں اہم کردارادا کرتے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج شام کو وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جس دوران پنجاب میں کی جانے والی متوقع تبدیلیوں پر مشاورت کی جائے گی جب کہ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری پنجاب، آئی جی اور وزیر قانون کو بھی آج اسلام آباد طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے پولیس گروپ کے دو مطالبات تسلیم کرلیے ہیں اور پولیس کو ڈپٹی کمشنر کے ماتحت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پنجاب میں ڈینگی وباء پھیلنے پر وزیراعظم نے سخت نوٹس لیا ہے اورمتعلقہ محکمے کے افسران کو بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے جب کہ ان کی جگہ وبا پر قابو پانے کے ماہر افسران کو لایا جائے گا۔لاہور:پولیس کے ایکسٹرنل اکاؤنٹبلٹی اتھارٹی کا ڈی جی ریٹائرڈ پولیس افسرہوگا، ذرائعواضح رہےکہ رواں ماہ ہی پنجاب حکومت میں ردو بدل کیا گیا تھا جس کے تحت وزیراعلیٰ کے ترجمان شہباز گل نے عہدے سے استعفیٰ دیا جب کہ مشیر عون چوہدری کو فارغ کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“وزیراعظم کا پنجاب کے متعدد وزراء کو فارغ کرنے کا فیصلہ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
good work