کراچی: شادمان ٹاؤن میں خاتون سے زیادتی کے الزام میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔مبینہ زیادتی کی شکار خاتون نے پولیس کو بیان دیا کہ 26 ستمبر کو دوپہر 12 بجے اُن کے گھر میں 6 افراد زبردستی داخل ہوئے، ملزمان اپنے 2 ساتھیوں کو سرفراز اور کامران ملک کے نام سے پکار رہے تھے۔خاتون نے بتایا کہ ملزمان نے اسلحے کے زور پر اُن سے زیادتی کی، تصویریں اور ویڈیو بھی بنائیں جب کہ جاتے ہوئے دھمکایا کہ اگر کسی کو بتایا تو نقصان ہوگا۔بیان میں خاتون نے مزید بتایا کہ شوہر کے گھر آنے کے بعد واقعے سے متعلق آگاہ کیا اور ان کے ہمراہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے تھانے آگئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں خواجہ اجمیر نگری تھانے میں درج کرلیا جب کہ پولیس اہلکار سرفراز اور ملک دانش سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments