اسلام آباد: رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قمری کلینڈر کو غلط ثابت کردیا جب کہ ملک میں عیدین کا تنازع حل کرنے کے لیے مفتی منیب اور مسجد قاسم خان کے مفتی شہاب الدین پوپلزئی بغل گیر ہوگئے۔وزارتِ مذہبی امور رویت ہلال کے مسئلہ پر علمائے کرام کی رائے کیساتھ کھڑی ہے۔ یہ بات وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے رویت ہلال سے متعلق جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کے موقع پر کہی۔اجلاس کے اختتام پر وفاقی وزیر نے کہا رویت کا حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔اجلاس میں عیدین کے موقع پر تنازع کے حل کیلئے جامع سفارشات مرتب کرنے کیلئے وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی زیر صدارت کمیٹی کے قیام کافیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی کےقمری کلینڈر کا جائزہ لیا گیا جس کو مفتی منیب الرحمن نے غلط ثابت کیا جب کہ مفتی منیب اور مفتی پوپلزئی بغل گیر ہوگئے، دوران اجلاس قمری کیلنڈر اور ماہ صفر کے چاند پر بھی اتفاق کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments