کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے یونیورسٹی کی طالبہ کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مصباح اپنے والد کے ساتھ موچی موڑ کے قریب یونیورسٹی کی بس کا انتطار کر رہی تھیں کہ اچانک موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے لوٹ مار کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے ایک لڑکی زخمی ہوئی جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکی کی شناخت 22 سالہ مصباح کے نام سے ہوئی جو ہمدرد یونیورسٹی کی طالبہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments