اسلام آباد: حکومت نے نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا۔وزیراعظم عمران خان سے مختلف ایوان صنعت و تجارت سے تعلق رکھنے والے وفد نے ملاقات کی جس میں مختلف چیمبرز کے سابق و موجودہ صدور شامل تھے جب کہ اس موقع پر حکومت کی معاشی ٹیم میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈز و سینئر افسران بھی موجود تھے۔وزیراعظم کی تاجر برادری سے مسلسل ملاقاتوں اور ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کو سراہا اور کہا کہ وزیرِاعظم نے ہمارے جذبات کی مکمل ترجمانی کی ہے۔وفد نے وزیراعظم کو معیشت کی بہتری اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی لانے اور خصوصاً برآمدات کو بڑھانے سے متعلق تجاویز پیش کیں جب کہ ساتھ ہی انہیں کاروباری برادری کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور مختلف تجاویز پیش کیںاس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعظم نے بتایا کہ نیب سے متعلق کاروباری برادری کے تحفظات کے حل کے لیے لائحہ عمل تشکیل دے دیا گیا ہے، نیب اور کاروباری برادری کے معاملات حل کرنے کے لیے کاروباری شخصیات پر مشتمل کمیٹی بنائی جارہی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک کا مستقبل معیشت کی ترقی سے وابستہ ہے، بزنس کمیونٹی کی کامیابی ملک کی کامیابی ہے، کاروباری برادری اور حکومت کی مضبوط پارٹنرشپ معیشت اور ملک کی ترقی کے لیے نہایت اہم ہے، چاہتے ہیں بزنس کمیونٹی کے لیے آسانیاں پیدا ہوں اور وہ منافع بخش کاروباری سرگرمیاں انجام دے سکیں، حکومت اس ضمن میں ہر ممکن مدد کرے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“آرمی چیف سے ملاقات کے بعد کاروباری رہنماؤں کی وزیراعظم سے بھی ملاقات” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
great news
http://siyasat.pk/