جدہ: سعودی کابینہ نے غیر ملکیوں کو میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ کاروبار کی اجازت دے دی۔سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی سربراہی میں جدہ کے قصر الاسلام میں سعودی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت اور سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی کی تجویز منظور کر لی گئی۔کابینہ نے میڈیا اور پرنٹنگ سے وابستہ 19 شعبوں میں غیر ملکیوں کو کاروبار کرنے کی اجازت دی ہے۔ ضوابط پر پورا اترنے والے غیر ملکی مطبوعہ مواد کے علاوہ طباعت سے پہلے کی خدمات فراہم کرسکتے ہیں، لائبریریاں قائم کرسکتے ہیں، رسم الخط ، پینٹنگ، فوٹو گرافی، مختصر فلمیں، ڈاکومنٹریز، مختلف ٹی وی چینلز کے لیے صحافتی مواد ،سنیما، تھیٹر، اسٹوڈیو خدمات، ڈسٹری بیوشن، سوشل میڈیا سے وابستہ مواد ،میڈیا سے متعلق مشورے اور اس شعبے سے متعلق دیگر کاروبار بھی کرسکتے ہیں۔کابینہ نے واضح کیا ہے کہ میڈیا اور پرنٹنگ کے شعبے میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کو انویسٹمنٹ اتھارٹی کی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔واضح رہے کہ سعودی عریبین جنرل انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) جلد اس حوالے سے تفصیلی ضوابط کا اعلان کرے گی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments