پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ مہوش حیات اور اداکار و میزبان احسن خان اسٹیج پرفارمنس کی ریہرسل کی ویڈیو سامنے آنے پر تنقید کی زد میں ہیں۔تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مہوش حیات نے ایک ایوارڈ تقریب میں پرفارم کرنے سے قبل ریہرسل کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں ڈانس کے دوران ان کے کچھ بولڈ اسٹیپ دیکھے گئے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ احسن خان کے ساتھ ڈانس ریہرسل کر رہی ہیں جس سے متعلق انہوں نے لکھا کہ وہ اور احسن 5 برس بعد ایک ساتھ پرفارم کریں گے۔ریہرسل کے دوران مہوش حیات کے بولڈ ڈانس اسٹیپس اور ان کا گلابی ٹراؤزر شرٹ زیب تن کرنا مداحوں کو کچھ خاص پسند نہ آیا اور تبصرے کرتے ہوئے اداکارہ پر برس پڑے۔بنت حوا نامی مداح نے مہوش حیات کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ٹرینڈ ٹھیک نہیں ہے، آپ جو بھی پہنیں لیکن اسے اسکرین پر عام نہ کریں۔روما نامی مداح نے اداکارہ سے سوال کرتے ہوئے لکھا کہ اس سے زیادہ بیہودہ کچھ نہیں ہوسکتا تھا؟ کیا آپ اس طرح پاکستان کی ثقافت کو پھیلا رہی ہیں؟بعدازاں روما نامی مداح نے مزید لکھا کہ بالی وڈ کی نقل کرنا کیوں ضروری ہوتی ہے اپنے کوئی رنگ نہیں دکھا سکتے؟جب کہ مدیحہ اکرام نامی مداح نے شدید تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ستارہ امتیاز یہ گھوم رہا ہے۔مداحوں کی جانب سے تنقید کی زد میں نہ صرف مہوش حیات آئیں بلکہ احسن خان کو بھی نہیں بخشا گیا۔کچھ پرستاروں نے کہا کہ احسن خان رمضانوں کے پروگرام کے میزبان بنتے ہیں اور پھر ایسی پرفارمنس بھی دیتے ہیں، کوئی ایک چیز کرلیں۔یاد رہے کہ مہوش حیات سے گزشتہ دنوں تقریب کے دوران ایک رپورٹر نے کشمیر کے مسئلے پر سوال کیا کہ’ جیسے انہوں نے یتیموں کی کفالت کا ذمہ اٹھایا ہے، کیا وہ کشمیر کے بچوں کی کفالت کا بھی ذمہ اٹھائیں گی؟‘مہوش حیات کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔بعدازاں مہوش حیات نے اس کی وضاحت بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments