قصور کی تحصیل پتوکی میں بچوں کے ساتھ زیادتی کے مزید دو واقعات سامنے آئے ہیں۔پتوکی پولیس کے مطابق رضا آباد کے رہائشی جنید نے مقدمہ درج کرایا تھا کہ اس کے بھائی کو ملزمان رمیض، اشفاق، ناظم اور دیگر نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ لڑکے کے بھائی نے بتایا کہ ملزمان نے نازیبا حرکات کی ویڈیو اور تصاویر بھی بنائیں اور متاثرہ لڑکے کو بلیک میل کیا۔پولیس نے کارروائی کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر کے موبائل سے نازیبا ویڈیو بھی برآمد کر لی ہے جب کہ دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق ایک اور کارروائی میں پتوکی ہی کے علاقے منڈیانوالا میں سات سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم بابر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ قصور کی ہی تحصیل چونیاں میں چار بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کے لرزہ خیر واقعات سامنے آئے تھے جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن پر ہلا بھی بولا تھا۔وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے نوٹس لینے کے بعد مقامی انتظامیہ اور پولیس حرکت میں آئی اور 1500 کے قریب افراد کے ڈی این اے کے بعد واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments