لاہور: احتساب عدالت میں کیس کی سماعت کے موقع پر لوگوں کی مریم نواز کے ساتھ سیلفیوں پر جج برہم ہوگئے۔لاہور کی احتساب عدالت میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور یوسف عباس کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب حکام نے دونوں کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔پیشی کے موقع پر عدالت میں موجود لوگوں نے مریم نواز کے ساتھ سیلفیاں لینا شروع کردیں جس پر عدالت کے جج جواد الحسن نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور تمام لوگوں کو موبائل فون بند کرنے کا حکم دیا۔جج احتساب عدالت نے مریم اور یوسف عباس کو روسٹرم پر طلب کیا تاہم مریم نواز کے ساتھ روسٹرم پر رش ہونے پر انہیں بیٹھنے کی ہدایت کردی، عدالت کے بار بار منع کرنے پر لیگی کارکنان نے عدالت میں شروع شرابا بھی کیا۔مریم نواز کے وکلاء نے سائیڈ روم میں ان کے ساتھ ملاقات کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے کہا کہ ملاقات کرلیں مگراس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی دوسرا نہ ہو، غیرمتعلقہ افراد ملاقات میں گئے تو ذمہ دار وکلا ہوں گے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments