پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے گھر میں ایک بار پھر چوری کی واردات ہو گئی۔گزشتہ روز تاج حیدر کے گھر لگا تار تین ماہ کے دوران چوری کی تیسری واردات ہوئی۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر پارٹی کے اجلاس سے واپس آئے تو گھر کا تالا کٹا ہوا تھا اور گھر کے اندر سامان بکھرا پڑا تھا۔تاج حیدر کا کہنا ہے کہ لگاتار تین ماہ میں چوری کی تیسری واردات ہوئی ہے، گزشتہ دو وارداتیں بھی 9 تاریخ کو ہوئی تھیں، اس بار بھی 9 تاریخ کو ہی واردات ہوئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تیسری بار پولیس کو اطلاع دی گئی ہے لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔چوری کا مقدمہ تاج حیدر کی مدعیت میں گزری تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے ملزمان تاج حیدر کے گھر سے کوئی قیمتی چیز لیکر نہیں گئے، واقعے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا، تاج حیدر کی اہلیہ بھی اپنی والدہ کے گھر گئی ہوئی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments