العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق نواز شریف کی اپیل 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔قومی احتساب بیورو (نیب) کی نواز شریف کی سزا بڑھانے کے لیے اپیل بھی 29 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔خیال رہے کہ نواز شریف نے العزیزیہ ریفرنس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کا ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد نواز شریف اور ناصر بٹ نے متفرق درخواستیں دائر کی تھیں۔عدالتی حکم پر جج ارشد ملک کے بیان حلفی اور پریس ریلیز کی مصدقہ نقول فریقین کو فراہم کی گئی ہیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کی اپیل سماعت کیلئے مقرر” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
great news
http://siyasat.pk/