آرٹسٹ یا فنکار ہونا کوئی عام بات نہیں کیونکہ آرٹسٹ بننے کی صلاحیت قدرت نےہر کسی کو نہیں دی ہوتی، ہم آپ کو چین کے ایک ایسے آرٹس کے بارے میں بتائیں گے جو کہ منٹوں میں کسی بھی انسان کا ہو بہو پُتلا بنا دیتا ہے۔چین کے صوبے چانگشا سے تعلق رکھنے والے یان جنہائی جو کہ قدرتی صلاحیت سے مالا مال ایک ایسے آرٹس ہیں جو منٹوں میں کسی بھی انسان کا پُتلا بناتے ہیں اور ان کی خاص بات یہ ہے کہ وہ اس پُتلے کو اتنے کم وقت میں بے حد نَفاست سے بناتے ہیں کہ وہ ہو بہو اصلی انسان جیسا دکھتا ہے۔یان جنہائی ایک اسٹریٹ آرٹسٹ ہیں یعنی وہ شہر کی گلیوں میں بیٹھ کر اپنی ماہرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہیں، کچھ روز قبل کسی نے ان کے کام کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد یہ بے حد مشہور ہوگئے اور سوشل میڈیا پر ہر کسی نے ان کی تعریفیں کیں۔ویڈیو میں یہ گلی کے کسی عام انسان کا پُتلا انتہائی خوبصورتی کے ساتھ اپنے ہاتھوں اور ایک چُھری کی مدد سے بنا رہے ہیں جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔یہ پُتلا بنانے کے لیے یہ چکنی مٹی کا استعمال کرتے ہیں جب کہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاں یہ پُتلا بنا رہے ہیں وہاں روشنی بھی بہت ہی کم ہے اور اس کے باوجود ان کے جادوئی کام نے لوگوں کی خوب داد سمیٹی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“چکنی مٹی سے ہوبہو انسانی پُتلا بنانے والا ماہر آرٹسٹ” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
amazing talent