آسٹریلوی خاتون کے ہاں نومولود بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے وزن نے تمام لوگوں کو حیران کردیا.ایما ملر اور ڈینیل کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے ریمی فرینسس رکھا، یہ جوڑا آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں رہائش پذیر ہے اور ان کے ہاں جب بیٹی کی پیدائش ہوئی تو اس بات سے نا صرف بچی کے والدین حیران تھے بلکہ اسے دیکھنے والے تمام لوگ ہی ان کی بچی کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔عام طور پر آسٹریلیا میں پیدا ہونے والے بچوں کا اوسطً وزن 3کلو گرام تک ہوتا ہے جب کہ ریمی نامی اس بچی کا وزن 6 کلو گرام تھا۔بچی کی والدہ ایما کا کہنا تھا کہ میری بیٹی’چھوٹے سومو پہلوان‘ کی طرح دکھتی ہے، میں نے یہ توقع ضرور کی تھی کہ میرا بچہ عام بچوں کے مقابلے میں تھوڑا بڑا ہوگا کیونکہ میں ذیابطیس کی مریضہ ہوں مگر میں نے یہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ میری بیٹی اس قدر بڑی ہوگی۔آسٹریلوی جوڑے کے اس بچی سے پہلے 2 بچے اور ہیں جن میں ایک بچہ 2 سال کا ہے جب کہ دوسرا 4 سال کا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے یہ دونوں بچے بھی عام بچوں کے مقابلے میں پیدائش کے وقت زیادہ بڑے تھے جن میں سے ایک بچہ 5.5 کلو گرام جبکہ دوسرا 3.8 کلو گرام کا تھا۔نومولود ریمی کا شمار ان آسٹریلوی نوزائیدہ بچوں میں ہوتا ہے جن کا وزن 9.9 پونڈ (4.5 کلوگرام) سے زیادہ ہے اور ان کی تعداد 1.2 فیصد ہے۔ریمی کے والد ڈینیل کا کہنا ہے کہ جب میں اپنی بیٹی ریمی کے ساتھ چہل قدمی کرتا رہتا ہوں تو اس کے آس پاس ہمیشہ لوگوں کا ہجوم لگ جاتا ہے۔واضح رہے کہ دنیا کا سب سے زیادہ بھاری بچہ 1955 میں اٹلی میں پیدا ہوا تھا جس کا وزن 10 کلو گرام تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“خاتون کی نومولود بیٹی کے وزن نے سب کو حیران کردیا” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
great news
http://www.siyasat.pk/faisla-aap-ka-15th-october-2019-t145851.html