معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل 2020 کے آغاز میں ’ایپل ایس ای 2‘ فون متعارف کرائے گی جس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت صرف 399 ڈالرز ہوگی۔ٹیکنالوجی کے مشہور تجزیہ کار منگ چی کو نے بتایا کہ ’ایپل ایس ای 2‘ صارفین کی جیب پر بالکل بھاری نہیں ہوگا کیوںکہ اس کی قیمت 399 ڈالرز ہوگی اور یہ فون خریدنے میں آسان ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ ’ایپل ایس ای 2‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا پروسیسر آئی فون 11 کے جیسا ہی ہے جب کہ ماضی میں 2016 میں کمپنی نے ’آئی فون ایس ای‘ متعارف کرایا تھا جو کہ مارکیٹ میں کامیاب ہوا تھا۔ایپل کے اس سستے فون کے ڈسپلے کی بات کی جائے تو وہ بالکل آئی فون 8 جیسا ہے جب کہ یہ سلور، گرے، اور لال رنگ میں صارفین کے لیے جلد ہی دستیاب ہوگا۔تجزیہ کار منگ چی کا کہنا ہے کہ اس قیمت میں آئی فون کا نیا ماڈل صارفین کے لیے بہت پُرکشش ہوگا، خاص طور پر وہ لوگ ا بھی بھی پانچ سال قبل متعارف کرایا جانے والا آئی فون 6 یا 6S استعمال کر رہے ہیں۔’ایپل ایس ای 2‘ فون کا ڈسپلے 4.7 انچ ہے جب کہ نئے آنے والے فون کی ’اے 13 پراسیسنگ چپ‘ تیز ترین پراسیسنگ چپ ہوگی۔واضح رہے کہ ایپل کمپنی نے حال ہی میں اپنی سالانہ تقریب میں آئی فون 11 اور 3 کیمروں پر مشتمل 11 پرو اور 11 پرو میکس سمیت دیگر مصنوعات متعارف کروائی تھیں۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
“ایپل کا 399 ڈالرز کا سستا فون کئی خصوصیات کا حامل” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
thanks for sharing