برطانیہ اور یورپ نئی بریگزٹ ڈیل پر رضامند

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ نئی بریگزٹ ڈیل پر معاملات طے پا گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ نئی شاندار بریگزٹ ڈیل سے ہمیں اختیارات واپس مل جائیں گے۔وزیراعظم بورس جانسن یورپی یونین کی سمٹ میں شرکت کے لیے برسلز روانہ ہو گئے ہیں۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین کے درمیان بریگزٹ ڈیل پر معاملات طے پانے کے بعد فریقین ڈیل کے مسودے پر کام کر رہے ہیں، نئی ڈیل پر برطانونیہ اور یورپی یونین کی پارلیمنٹ سے منظوری درکار ہو گی۔صدریورپین کمیشن جین کلاڈینکر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈیل نئی ڈیل شفاف اور متوازن ہے جب کہ فرانسیسی صدر پرامید ہیں کہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ بریگزٹ ڈیل منظورکر لیں گے۔دوسری جانب شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی حکومت کی اتحادی جماعت ڈی یو پی نے ڈیل کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں