جے یو آئی ایف کے رہنما سینیٹر عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ آزادی مارچ روکنے کے لیے لگائے کنٹینروں کو اُڑا کر رکھ دیں گے۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجیت دول پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، اس سے مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کس تناظر میں ہوئی، مولانا فضل الرحمٰن اقتدار کے لالچ میں اسلام آباد پر یلغار کر رہے ہیں۔مولانا عطاء الرحمٰن نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ اجیت دول کی تصویر 2013ء کی ہے۔آزادی مارچ کو روکنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سینیٹر عطاء الرحمٰن کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا صرف اپنے حلقے مٹہ کے لوگوں کو روک کر دکھائیں، آزادی مارچ کو روکنے کے لیے لگائے گئے کنٹینروں کو اڑ کر رکھ دیں گے اور اگر حکومت نے زبردستی کی تو صرف اسلام آباد نہیں پورا ملک جام کردیں گے۔ن لیگ کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ ن لیگ کے تمام قافلے آزادی مارچ کا حصہ بنیں گے، کسی منتخب حکومت کو جتھوں، احتجاج یا دھرنوں سے ختم کرنے کے حق میں نہیں ہیں لیکن ناانصافیوں کا سلسلہ جاری رہا تو ن لیگ دھرنے کا حصہ بھی بن جائے گی، ضرورت پڑے تو اس اسمبلی میں ایک سیکنڈ نہیں رہنا چاہیے۔علی محمد خان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن زیرک سیاستدان ہیں، انہیں سوچنا چاہیے کہ ان کے آزادی مارچ سے کشمیر سے فوکس ہٹا ہے، اس کا فائدہ کسے ہوا ہے۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments