دفتر خارجہ میں متنازع ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی دوست صندل خٹک ان کی حمایت میں بول پڑیں۔ حریم شاہ کی ٹک ٹاک ساتھی صندل خٹک نے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں انہوں نے اپنی دوست کی بھرپور حمایت کی۔صندل خٹک کا کہنا تھا کہ حریم شاہ نے ویڈیو ریکارڈنگ کر کے کچھ غلط نہیں کیا کہ جس پر انکوائری ہو، کوئی بھی دفتر خارجہ جاسکتا ہے اور سیاستدانوں سے ملاقات کرسکتا ہے۔متنازع ویڈیو میں بالی وڈ گانے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو صندل خٹک نے جواب دیا کہ وہ بغیر سوچے سمجھے ایسے ہی انتخاب کرلیا گیا تھا اس کے پیچھے کوئی مقصد نہیں۔واضح رہے کہ صندل خٹک ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ساتھی ہیں اور دونوں مل کر متعدد ٹک ٹاک ویڈیوز بنا چکی ہیں۔دو روز قبل حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں بنائی گئی ایک ویڈیو بالی وڈ گانے کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ وائرل ہوئی تھی جس پر تنازع کھڑا ہوگیا تھا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ حریم شاہ وزیر خارجہ کی اجلاس کی صدارت کرنے والی کرسی پر بیٹھی ہیں، انہوں نے کانفرنس روم دکھائے جہاں وزیر خارجہ کی اہم ملاقاتیں ہوتی ہیں۔بعدازاں حریم شاہ کی سرکاری دفتر میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر انکوائری شروع کر دی گئی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments