لاہور: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کے ایچ ایٹ میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا ہرنیا کا آپریشن کیا جائے گا تاہم اس سے قبل ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل میں شاہد خاقان عباسی کا معائنہ کیا تھا جس کے بعد ان کے گردے اور مثانے میں پتھری کی تشخیص ہوئی تھی، میڈیکل بورڈ نے شاہد خاقان عباسی کے ہرنیا کے آپریشن کی سفارش کی اور سابق وزیراعظم نے اپنے خرچ پر علاج کروانے کے لیے عدالت سے درخواست کی تھی۔محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو اسپتال منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- آرمی چیف جنرل جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں دو روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر شٹرڈائون،پہیہ جام ہڑتال
- دوسرا ٹی 20: پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ, زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز جیت لی.
- چیئرمین احتساب بیورو مشتاق احمد جنجوعہ عہدے سے مستعفیٰ
- صدارتی آرڈیننس پر اسٹیک ہولڈرز کے تحفظات دور کرنے کے لئے مشاورتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments